Gas Leakage Web ad 1

بھارت سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی امداد میں رکاوٹ بن گیا،ترجمان دفتر خارجہ

بھارت سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی امداد میں رکاوٹ بن گیا،ترجمان دفتر خارجہ

0

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی امداد میں رکاوٹ بن گیا ہے۔ پاکستان کا امدادی سامان لے جانے والا خصوصی طیارہ 60 گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے کیونکہ بھارت کی جانب سے ابھی تک کلیئرنس نہیں دی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ رات بھارت نے جزوی کلیئرنس دی، تاہم یہ ناقابل عمل تھی، کیونکہ کلیئرنس محدود وقت کے لیے تھی اور واپسی کی اجازت شامل نہیں تھی۔

دوسری جانب سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کراچی میں سری لنکن قونصل خانے نے ہنگامی ریلیف اور امداد کی اپیل کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، 40 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور 44 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

سری لنکن قونصل خانے نے کہا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے زرعی فصلوں اور مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے اور فوری ریلیف کے سامان میں ری چارج ایبل ٹارچ، ریسکیو ٹیوب سرچ لائٹ، سیفٹی ہیلمٹ، انجن سے چلنے والی کشتیاں، لائف جیکٹس، جنریٹرز، موبائل ٹوائلٹس اور منی ایکسویٹرز درکار ہیں۔ سری لنکن قونصلیٹ کراچی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.