سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے اور نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
پاکستان کا دورہ سری لنکا، ٹی 20 سیریز کا شیڈول سامنے آگیا
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر تک مکمل کی جائے گی، جبکہ منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر تک دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلوں پر فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر مقرر کی گئی ہے اور امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
امیدوار 15 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ پولنگ 24 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوگی۔ کاغذاتِ نامزدگی لاہور میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر 10 کورٹ اسٹریٹ پر 4 اور 5 دسمبر کے دوران وصول کیے جائیں گے۔