Gas Leakage Web ad 1

روس یوکرین جنگ کا واحد حل مذاکرات ہے جنگ نہیں، پاکستان

روس یوکرین جنگ کا واحد حل مذاکرات ہے جنگ نہیں، پاکستان

0

پاکستان نے عالمی سطح پر ایک بار پھر تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتے ہوئے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو فوری طور پر ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ نیویارک میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی فوجی مداخلت کے بجائے بات چیت کو ترجیح دیتا ہے، کیونکہ روس۔یوکرین جنگ نہ صرف متعلقہ خطے بلکہ پوری دنیا پر تباہ کن اثرات ڈال رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بنگلادیش اور بھارت کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

عاصم افتخار کے مطابق پاکستان کو اس تنازع کے نتیجے میں لاکھوں انسانی جانوں کو لاحق خطرات اور بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تباہی پر شدید خدشات ہیں۔ انہوں نے عالمی قوانین کی روشنی میں شہریوں اور اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔ دونوں ممالک کو تصادم ختم کرنے، کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی طرف واپس آنے کے لیے اقدامات کرنا چاہئیں جبکہ پاکستان ہر مذاکراتی کوشش کی مکمل حمایت کرے گا۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک خفیہ 28 نکاتی روڈ میپ کی منظوری دے دی ہے۔ اس امن منصوبے کی قیادت امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ یہ منصوبہ روس کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.