سپریم کورٹ آف پاکستان نے وراثت کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ جائیداد کی ملکیت مالک کی وفات کے فوراً بعد ہی ورثاء میں منتقل ہو جاتی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ عورتوں کو حق وراثت سے محروم کرنا آئین اور اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے۔
چوہدری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، راجہ فیصل ممتاز آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب
جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ نے فیصلہ دیا کہ وراثت کا حق ایک خدائی حکم ہے۔ عدالت نے درخواست گزار عابد حسین پر ورثاء کو تاخیر سے حق دینے پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ رقم سات دن کے اندر ورثاء میں تقسیم کی جائے۔