بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے جوتوں کی حفاظت پر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے جوتوں کی حفاظت پر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے

0

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کے جوتوں کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا انکشاف ہونے پر سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ کے سری مکتسر صاحب گوردوارہ کے دورے کے دوران ایک سرکاری حکم نامہ سامنے آیا، جس میں دو پولیس اہلکاروں کو وزیراعلیٰ کے جوتوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے میں کیا ہے؟ بلاول بھٹو نے تفصیلات بتادیں

مکتسر پولیس کی جانب سے جاری اس ہدایت نامے میں ہیڈ کانسٹیبل روپ سنگھ اور کانسٹیبل سربت سنگھ کو گیٹ نمبر سات پر سادہ لباس میں ڈیوٹی انجام دینے کا حکم دیا گیا تھا، جسے ’’وزیراعلیٰ پنجاب کے جوتوں پر ڈیوٹی‘‘ قرار دیا گیا۔

یہ حکم نامہ چند گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے عام آدمی پارٹی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ پولیس فورس کو ذاتی خدمت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

تنقید کے جواب میں وزیراعلیٰ بھگونت مان نے طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کے پاس پنجاب کے لیے کوئی منصوبہ نہیں رہا، اب ان کے لیے ہمارے جوتے اور چپل ہی مسئلہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو اب ہماری ماؤں اور بہنوں کے لباس تک پر تبصرے کرنے کی عادت پڑ گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پاس عوامی فلاح کے لیے کوئی ایجنڈا باقی نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.