پاکستان اور افغانستان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق

0

پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پرمتفق ہوگئے۔ استنبول مذاکرات کے بعد ترکیہ کی وزارت خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق فریقین نے جنگ بندی پرعمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور تصدیق کا مشترکہ نظام تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کیا جائےگا۔ سیزفائر کے نفاذ کے قواعد و ضوابط 6 نومبر سے استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ترکیہ اورقطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 25 سے 30 اکتوبر تک مذاکرات ہوئے۔ یہ مذاکرات دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کومضبوط بنانے کے لیےتھے۔

ثالث ممالک ترکی اور قطر نے فریقوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ وہ خطے میں امن واستحکام کےلیےتعاون جاری رکھیں گے۔ قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھی اعلامیہ کے نکات واضح کرتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ مشترکہ اعلامیہ پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔ دہشت گردی روکنا اب افغان طالبان کی ذمہ داری ہے۔ 6 نومبر تک صورتحال کی نگرانی ہوگی ۔ دہشت گردوں نے کارروائی کی تو طالبان جوابدہ ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان رجیم سے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی ضمانت مانگی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.