دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کئے ، بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا ، ترجمان پاک فوج

دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کئے ، بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا ، ترجمان پاک فوج

0

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے طلبا کیلئے مفت لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا افتتاح کر دیا

ایبٹ آباد میں اساتذہ اور طلبا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف عوام اور فوج ایک مضبوط دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پاک افغان کشیدگی، سکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنز پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر ایبٹ آباد کی مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا بڑی تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی اکرام اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن سے محبت کا حقیقی استعارہ پاک فوج ہے، جو ہمیشہ محاذِ اول پر قوم کی حفاظت کر رہی ہے۔ اساتذہ اور طلبا نے بھی اظہارِ فخر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملک کے وفادار شہری ہونے پر نازاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.