حکومت نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرلیا

حکومت نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرلیا

0

اسلام آباد:
حکومت نے رواں سال کے لیے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرلیا اور عبوری گندم پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

وزارتِ فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق عبوری پالیسی کی سفارشات آئندہ چند ہفتوں میں وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی۔ حکومت مجموعی طور پر 6.25 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔

آسٹریلوی ویمن ٹیم کے کھانے کے دوران چوہا نکل آیا، کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئی

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس بار کاشتکاروں سے براہِ راست گندم نہیں خریدیں گی بلکہ نجی شعبے کے ذریعے خریداری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ نجی شعبہ رواں سال گندم خریداری کی ذمے داری سنبھالے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاق 1.5 ملین ٹن، پنجاب 2.5 ملین ٹن، سندھ ایک ملین ٹن، خیبرپختونخوا 7.5 لاکھ ٹن اور بلوچستان 5 لاکھ ٹن گندم خریدے گا۔

حکومت نے گندم کی انڈیکیٹو قیمت خرید 3500 روپے فی من مقرر کی ہے، اور اگر بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں بڑھیں تو پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت گندم کی امدادی قیمت مقرر نہیں کی گئی، جبکہ گندم کی صوبائی سطح پر نقل و حرکت پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.