سلمان خان جذباتی ہوگئے مگر کیوں؟جانئے

سلمان خان جذباتی ہوگئے مگر کیوں؟جانئے

0

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ ان پر آج بھی وہ الزامات لگتے ہیں جو انہوں نے کبھی کیے ہی نہیں، اور وہ اب بھی ماضی کی باتوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے بگ باس شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو ہمیشہ برداشت اور شائستگی سے کام لینا چاہیے، کیونکہ لوگ اگر آپ کے لیے کچھ اچھا بھی کریں تو اسے دکھاوا سمجھتے ہیں۔ اکثر اوقات انسان کو زندگی بھر پرانی باتوں کی سزا بھگتنا پڑتی ہے۔
ایٹمی پروگرام سے متعلق 10سالہ معاہدے کا وقت پورا ہوچکا، اب عالمی معاہدے کے پابند نہیں: ایران

سلمان خان نے کہا کہ کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ خود کو خدا سمجھے اور دوسروں کے بارے میں فیصلے صادر کرے۔ ان کے مطابق روزی روٹی اوپر والے نے دی ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ کسی دوسرے کی پلیٹ سے نوالہ چھینے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر ایسی باتوں کے الزامات بھی لگائے جاتے ہیں جو میں نے کبھی کی ہی نہیں، اور میں اب بھی ان باتوں کی قیمت ادا کر رہا ہوں جو 30 یا 40 سال پہلے کہی گئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.