پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نویں الزارونی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے اور مقابلوں کا آغاز آج، جمعرات سے کراچی میں ہو رہا ہے۔ گیمز کا باقاعدہ افتتاح کل، جمعہ 19 ستمبر کو شام پانچ بجے براق سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (یو اے ای) کے سربراہ شیخ علی زارونی کریں گے، جو سی سپورٹس کمپلیکس، کشمیر روڈ کراچی میں ہوگا۔
گیمز کراچی کے تین مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے جن میں پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس (کشمیر روڈ) اور منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد شامل ہیں۔ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گیمز کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے یہ دو دن تاخیر سے شروع ہو رہے ہیں۔ ملک بھر سے ڈیرھ سو سے زائد سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات مختلف 24 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
مقابلوں کے شیڈول کے مطابق:
فٹ سال: 18 سے 25 ستمبر
کرکٹ، ٹائپ بال اور تھروبال: 18 سے 28 ستمبر
جمناسٹک: 19 اور 20 ستمبر
ایتھلیٹکس، روپ سکیپنگ اور کیچ بال: 20 ستمبر
فلائنگ ڈسکس اور نیٹ بال: 21 ستمبر
ہاکی: 23 اور 24 ستمبر
رسہ کشی: 24 ستمبر
باسکٹ بال اور والی بال: 26 سے 28 ستمبر
پکل بال: 27 اور 28 ستمبر
بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، پیڈل، ڈوج بال، فٹنس اور شطرنج: 27 ستمبر
آرچری، سکیٹنگ اور سائیکلنگ: 28 ستمبر
گیمز کی اختتامی تقریب 28 ستمبر کو ہوگی، جس میں کامیاب ٹیموں کو ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.