پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف عاصم منیر سےسعودی بری فوج کےکمانڈرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف  جنرل عاصم منیر سےسعودی بری فوج کےکمانڈرکی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دفاعی ،سیکیورٹی اورفوجی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سیکیورٹی صورتحال اورمشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پربھی بات چیت ہوئی ہے۔

سعودی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبد اللہ نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کےکردارکوسراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی کمانڈرنے خطےمیں امن کیلئےپاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودیہ عرب کیساتھ اسٹریٹجک اوربرادرانہ تعلقات کواہمیت دیتاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وفدکی جی ایچ کیوآمدپرپاک فوج کےدستےنےگارڈآف آنرپیش کیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے پر حملہ؛6 فلسطینی شہید،17 زخمی

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button