Gas Leakage Web ad 1

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری پر تاحیات پابندی عائد،کیوں؟جانیں

0

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی بی ایف کے صدر اور سیکریٹری پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے دونوں عہدیداروں پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اٹلی میں غائب ہونے والے قومی باکسر زوہیب رشید پر بھی تاحیات پابندی عائد کی گئی ہے،پی ایس بی کا کہنا ہے دونوں عہدیدار زوہیب رشید کا حلف نامہ اور ضمانتی بونڈ جمع کرانے میں ناکام رہے۔

دونوں عہدیداروں نے کھلاڑی کیلئے این او سی بھی نہیں لیا،پی ایس بی نے ہیومن ٹریفکنگ کے خدشے کے پیش نظر کیس ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئندہ تمام کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کے این او سیز ایف آئی اے سے چیک کرائے جائیں گے۔

پاکستان کا آڈیٹر جنرل ایشیائی سپریم آڈٹ بورڈ کا رکن منتخب، ملک کی بین الاقوامی حیثیت میں اضافہ

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.