Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کا آڈیٹر جنرل ایشیائی سپریم آڈٹ بورڈ کا رکن منتخب، ملک کی بین الاقوامی حیثیت میں اضافہ

0

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا محکمہ 2024 تا 2027 کی مدت کے لیے ایشیا کے سپریم آڈٹ اداروں کی گورننگ بورڈ کا ممبر منتخب ہو گیا ہے۔ یہ انتخاب 16 ویں ایسوسائی اسمبلی کے انتخابات کے ذریعے ہوا، جس کی میزبانی بھارت کے شہر نیودہلی کے آڈٹ آفس نے کی۔

Gas Leakage Web ad 2

آڈیٹر جنرل آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشنز کی اہم گورننگ باڈی میں شامل ہونا پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ اس انتخاب کا مقصد خطے میں آڈٹ کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔انتخابی عمل آن لائن فاصلاتی طریقہ کار کے ذریعے ہوا۔ 16 ویں ایشیائی سپریم آڈٹ اداروں کی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کی۔

آڈیٹر جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تنظیم میں شمولیت ملکی نمائندگی کے فروغ اور آڈٹ کی مہارت میں بہتری کی علامت ہے۔ یہ انتخاب علاقائی اور عالمی سطح پر آڈٹ کے شعبے میں قیادت کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نئی دہلی میں 24 سے 27 ستمبر تک اے ایس او ایس اے آئی کا 16 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے سپریم آڈٹ آفس کا کامیاب انتخاب ہوا، جو ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی گورننگ بورڈ میں شمولیت ایشیائی خطے میں بہتر آڈٹ پریکٹسز کے فروغ کا باعث بنے گی۔ ایسو سائی 47 ایشیائی ممالک کے سپریم آڈٹ اداروں کا ایک فورم ہے، اور اس کا گورننگ بورڈ ادارے کی پالیسیوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلانے اور سالانہ بجٹ کی منظوری دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سےقرض پروگرام کی پہلی قسط موصول ،کتنی ؟ جانئے

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.