sui northern 1

کون ہوگا نگران وزیراعظم؟نواز شریف ،زرداری کی مشاورت جاری،2 نام سامنے آگئے

0
Social Wallet protection 2

 نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں نگران وزیراعظم کیلئے مجوزہ ناموں اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی اور آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقرر کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔

نواز شریف اور آصف زرداری نے تمام نام آج اتحادیوں کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا آج مشاورت کا بھی امکان ہے۔

قائد حزاب اختلاف راجہ ریاض کی صدارت میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.