اٹھارہ ہزاری میں اماراتی حکومت کاتعمیرکردہ اسپتال پنجاب حکومت کے حوالے
جھنگ(سٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات اورمحکمہ صحت پنجاب کے درمیان ہسپتال کی سپردگی کے حوالے سے معاہدہ وزیراعلیٰ آفس میں گائنی ہسپتال کو یو اے ای سے پنجاب حکومت کے سپردکر نے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورمتحدہ عرب امارات کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔یو ا ے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم اور صوبائی سیکرٹری صحت علی جان نے معاہدے پر دستخط کیےہسپتال کی عمارت متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بنائی تاہم معاہدے کے تحت یہ عمارت محکمہ صحت پنجاب حکومت کے سپردکردی گئی ہے اورہسپتال کو پنجاب حکومت ہی چلائے گی یو اے ای کے سفیرنے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے تقریب میں شرکت کی دعوت دی وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے یو اے ای کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعوت قبول کر لیملاقات میں توانائی، جنگلات، ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیالوزیر اعلیٰ محسن نقوی نے یو ای اے کے سفیر کو ڈاکٹر یٹ کی ڈگری ملنے پر مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ کانفرنس آف پارٹی 28 انوائرنمنٹ سمٹ میں پاکستان پویلین میں پنجاب کی بھرپور نمائندگی کی جائے گی۔
سفیر متحدہ عرب امارات نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ محسن نقوی انتہائی فعال طریقے سے کام کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی انتھک محنت سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے فوری اقدامات سے عوام کے لئے آسانیاں ہونگی۔
صوبائی وزرا عامر میر، ڈاکٹر جمال ناصر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز زراعت،آبپاشی، صحت،اطلاعات اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں اسموگ، 2 دن ورک فرام ہوم کا حکم