عام خبریں
پنجاب میں اسموگ، 2 دن ورک فرام ہوم کا حکم
لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں ہفتے کو اسکول کالجز بند اور 2 دن ورک فرام ہوم کا حکم دے دیا۔بدھ کو اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم نے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ ہفتے کے روز تمام اسکول کالجز کو بند کریں، سرکاری اور نجی اداروں کو ہفتے کے 2 روز ورک فرام ہوم کرنا ہو گا، ہم نے 2 سال قبل یہ پالیسی اختیار کی تھی اس پر عمل کرنا ہو گا۔عدالت نے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے کے دن تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم