پاکستانعام خبریں

لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے کے دن تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں سموگ کے باعث لوگوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں، لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر ڈی جی ماحولیات کو تبدیل کرنے اور ہفتے کے روز تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رکھنے ،دفاتر میں دو روزہ ورک فریم کی پالیسی بنانے کا حکم دیدیا ، عدالت کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس صرف یہ حل ہے کہ پورے پنجاب میں چھٹیاں کردیں ۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر کمشنر لاہور سمیت دیگر سرکاری افسران عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کمشنر لاہور یہاں آکر باتیں کرتے ہیں مگر کارکردگی کچھ نہیں ، عدالت نے باور کرایا کہ حالات خراب ہورہے ہیں مختلف علاقوں سے ویڈیوز آرہی ہیں۔عدالت نے نگراں پنجاب حکومت کو ہدایت دی کہ شیخو پورہ، حافظ آباد، گوجرانولہ کے ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کریں ان افسران کو توہین عدالت کے نوٹسز بھی جاری کررہا ہوں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ہفتے کے روز تمام سرکاری اور نجی اسکولز اور کالجز بند کریں اور ہفتے میں دو روز ورک فارم ہوم کی پالیسی پر عمل کرائیں۔

عدالت نے ڈی جی انوائرمنٹ کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے دوران سماعت اظہار برہمی کرتے ہوئے آپ نے چھٹی دی تو اب خود چھٹی پر چلیں جائیں گھروں میں بیٹھ کر انجوائے کریں، حکومت کے پاس اسموگ کا صرف یہ حل ہے کہ پورے پنجاب میں چھٹیاں کردیں۔وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پانچ تھانوں کی حدود سے لاکھوں ٹن ٹائر برآمد ہوئے ہیں، چیف سیکرٹری نے کیا کرنا ہے وہ خود سوئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سب سے زیادہ اسموگ گاڑیوں کے دھویں سے ہوتی ہے، عدالت نے ہدایت دی کہ سائیکلنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دیں، اگر پانچ منٹ میں ٹریفک بند ہو تو پورے شہر میں نظام درم برہم ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب ایگزمینیشن نےسکولوں کاامتحانی طریقہ کارتبدیل کردیا

وکیل کا موقف تھا کہ ہم نے صرف 70 روز میں انڈر پاس تعمیر کرایا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس پر آپ کو ستارہ امتیاز ملنا چاہیے؟ اس تعمیر کے بعد جو اسموگ آئے گی وہ پوری سردیاں ہم بھگتیں گے، آپ تو انڈر پاس بنانے میں ماہر ہوگئے لیکن باقی چیزوں کو بھی دیکھیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ ممبر جوڈیشل واٹر کمشن کی میٹینگ کروائی جائے اور دفاتر میں ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button