ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں 800 روپے اضافہ
کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کا اضافہ ، مجموعی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روزصرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا،قیمتوں میں اضافےکے باعث کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مہنگا ہوکر 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے سے تجاوز، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 81 ہزار 584 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے