Gas Leakage Web ad 1

4 سال کی عمر میں ریلوے اسٹیشن میں بچھڑ نے والا بچہ 24 سال بعد والد سے ملنے میں کامیاب

4 سال کی عمر میں ریلوے اسٹیشن میں بچھڑ نے والا بچہ 24 سال بعد والد سے ملنے میں کامیاب

0

یہ واقعہ کسی فلمی کہانی سے کم نہیں، مگر چین میں پیش آنے والا یہ واقعہ حقیقی زندگی کی جیتی جاگتی مثال ہے کہ بچپن میں بچھڑنے والا بچہ 24 سال بعد اپنے والد سے ملنے میں کامیاب ہو گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

28 سالہ زینگ یون پنگ 4 سال کی عمر میں 2001 میں چین کے صوبے لیاؤننگ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر اپنے خاندان سے بچھڑ گیا تھا۔ وہ اس وقت بچھڑا جب اس کا ایک انکل اسے چھوڑ کر آئس کریم لینے گیا۔ اس کے بعد وہ ایک حکومتی فلاحی مرکز پہنچ گیا جہاں اسے شین ہوابی کا نام دیا گیا۔

راولپنڈی سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا

2005 میں ایک کینیڈین جوڑے نے زینگ کو گود لے لیا اور کینیڈا لے گئے۔ تاہم کچھ عرصے بعد اس جوڑے کی طلاق ہو گئی اور دونوں میں سے کسی نے بھی اس کی دیکھ بھال میں دلچسپی نہیں لی۔ بعد ازاں اسے ایک خاندان کے ساتھ رہنے کے لیے بھیجا گیا لیکن وہاں بھی اس کا خیال نہیں رکھا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت زینگ اپنے خاندان سے جدا ہوا، اس کے والد جیل میں تھے اور اس کی والدہ نے شوہر کو چھوڑ کر دوسری شادی کر لی تھی۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد زینگ نے کمانا شروع کیا اور 2025 میں چین کے ایک ادارے ‘بے بی ریٹرننگ ہوم’ سے رجوع کیا جو بچپن میں بچھڑ جانے والے افراد کو ان کے خاندانوں سے ملانے کا کام کرتا ہے۔ اس ادارے نے زینگ کے خون کے نمونے لیے اور چین کے قومی ڈی این اے ڈیٹا بیس میں بھیجے، جس کے بعد کچھ دنوں میں اس کے والدین کی شناخت ہو گئی۔

زینگ کے والد نے بتایا کہ ’24 سال بعد جب میں نے اس کی تصویر دیکھی تو میں جان گیا کہ یہ میرا بیٹا ہے، کیونکہ وہ بالکل میری طرح نظر آ رہا تھا’۔ بیٹے سے ملاقات سے قبل والد نے زینگ کو 10 ہزار یوآن بھیجے۔

زینگ ابھی تک اپنی والدہ سے نہیں مل سکا کیونکہ وہ الگ صوبے میں مقیم ہے۔ زینگ اس وقت کینیڈا کا شہری ہے اور ویزا مسائل کے باعث چند ہفتوں میں واپس کینیڈا لوٹ جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.