پاکستانتازہ ترین

گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات فراہمی اورضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی۔

بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کروائی جس کے بعد عدالت سے روانہ ہو گئیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن، مونس الہٰی کےدائمی وارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا اور نہ ان کی پیشی متعلق رپورٹ پیش نہ کی جا سکی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 6 مقدمات کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button