کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے لیے نام فائنل نہ ہوسکا
ذرائع کے مطابق رعنا انصار اور سید مراد علی شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کی جائے گی جہاں رعنا انصار ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور جے یو آئی کے تجویز کردہ نام وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کریں گی۔
ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور جے یو آئی کی جانب سے نگران وزیراعلی سندھ کیلئے تین نام فائنل کیے گئے ہیں۔
ذرائع سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے شعیب احمد صدیقی، یونس ڈھاگا اور ڈاکٹر صفدر عباسی کا نام پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
مذکورہ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران سیٹ اپ سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔