عام خبریں

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

صوابی(نیوزڈیسک)مقامی عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق کرپشن کے الزام کے کیس میں اینٹی کرپشن صوابی نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت میں پیش کیا۔

اسد قیصر کی عدالت پیشی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
دوران سماعت اسد قیصر کے وکیل ارشد ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسد قیصر کو جوڈیشل کرنے کے بعد اب ہم اینٹی کرپشن کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دینگے۔
بعدازاں عدالت نے اسد قیصر کو گجوخان میڈیکل کالج صوابی کے لئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش،نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button