Gas Leakage Web ad 1

شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص

شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص

0

اگر آپ کسی کو شادی کی پیشکش کرنا چاہیں تو کیا آپ گاڑی میں تقریباً 900 میل کا سفر کرنے کو تیار ہوں گے؟ یقین کرنا مشکل لگتا ہے، مگر چین میں ایک شخص نے واقعی ایسا ہی کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

فروری کے مہینے میں یہ شخص چین کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے سفر پر نکلا اور اس نے اپنی گاڑی پر سرخ رنگ کا ایک بینر لگا رکھا تھا جس پر دوسرے ڈرائیوروں سے راستہ دینے کی درخواست لکھی ہوئی تھی۔

منال خان کو شادی کی پیشکش، اداکارہ کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل

اس بینر پر درج تھا، "لوگو، مجھے پہلے جانے دیں، میں Guizhou جا رہا ہوں تاکہ اپنی محبت کو شادی کی پیشکش کر سکوں۔”

اس گاڑی کے مالک 26 سالہ ٹان ہیں، جن کا تعلق وسطی چین کے صوبے جیانگشی سے ہے، جبکہ وہ جنوب مشرقی چین کے صوبے Fujian میں اپنا کاروبار چلاتے ہیں۔

ٹان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کی گرل فرینڈ چینی نئے سال کے آغاز پر اپنے آبائی صوبے Guizhou واپس چلی گئی تھی۔

ان دونوں کی ملاقات کالج کے دوران ہوئی تھی اور وہ گزشتہ چار برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔

ٹان کے مطابق انہوں نے گاڑی پر یہ بینر اس لیے لگایا تھا تاکہ نئے سال کے دوران سڑکوں پر ہونے والے شدید ٹریفک جام سے بچنے میں مدد مل سکے اور ساتھ ہی اپنی خوشی کو دیگر ڈرائیوروں کے ساتھ بھی بانٹ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی گرل فرینڈ کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ اسے سرپرائز دینے کے لیے وہاں جا رہے ہیں۔

اس مقصد کے لیے ٹان نے جیانگشی سے تقریباً 932 کلومیٹر تک گاڑی چلائی۔

تقریباً ساڑھے بارہ گھنٹے کا طویل سفر طے کرنے کے بعد انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کی، جسے اس نے خوشی سے قبول کر لیا۔

ٹان کے مطابق طویل ٹریفک جام کے دوران اس بینر نے ان کی کافی مدد کی، یہاں تک کہ ایک ڈرائیور نے انہیں مبارکباد بھی دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.