Gas Leakage Web ad 1

مکھن والے پاپ کورن کی خوشبو دینے والے ٹماٹر تیار

مکھن والے پاپ کورن کی خوشبو دینے والے ٹماٹر تیار

0

چین اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ایک دلچسپ تجربے میں ایسے ٹماٹر تیار کیے ہیں جن سے مکھن والے پاپ کارن جیسی خوشبو آتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ تجربہ خوراک کی خوشبو اور ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ یہ مشترکہ تجربہ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور یونیورسٹی آف کوئینزلینڈ کے سائنسدانوں نے کیا۔

آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے ارندو سیکٹر میں افغان طالبان کے مرکز کو تباہ کر دیا

ٹماٹر میں پاپ کارن کی خوشبو لانے کے لیے سائنسدانوں نے ٹماٹر میں ایسے خوشبو پیدا کرنے والے قدرتی مرکبات کو بڑھایا جو عام طور پر مکھن والے پاپ کارن میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں خاص طور پر ڈائی ایسٹیل نامی مرکب شامل ہے۔ علاوہ ازیں دیگر خوشبو دار مرکبات بھی شامل ہیں۔ یہی مادے پاپ کارن کو وہ خاص مکھن جیسی خوشبو دیتے ہیں۔

اس تجربے کا مقصد صرف عجیب یا نئی خوشبو پیدا کرنا نہیں بلکہ پھلوں اور سبزیوں کا ذائقہ بہتر بنانا، خوراک کی خوشبو کو قدرتی طریقے سے بڑھانا اور مستقبل میں فلیور انجینئرنگ کے ذریعے نئی غذائیں تیار کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.