امریکا: پوکیمون کا نایاب کارڈ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد مالیت میں فروخت
امریکا: پوکیمون کا نایاب کارڈ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد مالیت میں فروخت
مشہور آن لائن سلیبریٹی اور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر لوگن پال نے اپنے پاس موجود نایاب پوکیمون کارڈ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد کی ریکارڈ قیمت پر نیلام کر دیا۔
یہ کارڈ، جس پر پکاچو بنا ہوا ہے، 1998 کے مقابلے میں انعام کے طور پر چھپنے والے 39 کارڈز میں سے ایک ہے اور واحد کارڈ ہے جسے پروفیشنل اسپورٹس آتھنٹیکیٹر نے 10 میں 10 مارکس دیے ہیں۔
بھارتی اداکارہ کینسر سے لڑتے ہوئے چل بسیں
لوگن پال نے یہ کارڈ 2021 میں 52 لاکھ 75 ہزار ڈالر میں خریدا تھا اور 2022 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ریسل مینیا میں اسے گلے میں ٹانگ کر ڈیبیو کیا تھا۔
نیلامی گولڈن نامی آن لائن نیلام گھر کے ذریعے ہوئی، اور اے جے اسکارامُچی نے اسے 1 کروڑ 64 لاکھ 92 ہزار ڈالر میں خریدا۔ اس کے بعد یہ پوکیمون کارڈ تاریخ کا سب سے مہنگا اور سب سے زیادہ قیمت والا ٹریڈنگ کارڈ بن گیا۔