بابا وانگا کی موبائل فون سے متعلق پیشگوئی جو آج حقیقت بن گئی
بابا وانگا کی موبائل فون سے متعلق پیشگوئی جو آج حقیقت بن گئی
بلغاریہ کی مشہور نابینا نجومی بابا وانگا، جن کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ انہوں نے متعدد بڑے عالمی واقعات کی درست پیشگوئیاں کی تھیں، ایک بار پھر خبروں کا مرکز بن گئی ہیں۔ اس بار ان کی توجہ کا سبب وہ پیشگوئی ہے جو موبائل فونز اور جدید ڈیجیٹل آلات کے حوالے سے منسوب کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا وانگا نے کہا تھا کہ مستقبل میں انسان چھوٹے الیکٹرانک آلات پر غیر معمولی حد تک انحصار کرنے لگے گا، جس سے روزمرہ زندگی تو آسان ہو جائے گی لیکن انسانی رویوں میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ ان کے بقول یہ ڈیوائسز انسانی رشتوں پر اثر انداز ہوں گی اور لوگوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کا باعث بنیں گی۔
انجکشن سے نجات؛ ایف ڈی اے کی وزن کم کرنے والی گولی کی منظوری؛ قیمت کیا ہے؟
بابا وانگا نے اس حوالے سے خبردار کیا تھا کہ یہ جدید آلات انسان کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو کمزور کر دیں گے، جبکہ بچوں اور نوجوان نسل میں ذہنی صحت کے مسائل بڑھنے کا خدشہ ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ ٹیکنالوجی ایک ایسی لت کی صورت اختیار کر جائے گی جو عالمی سطح پر ذہنی دباؤ اور تنہائی کو فروغ دے گی۔
موجودہ دور میں جہاں اسمارٹ فونز نے زندگی کو بلاشبہ سہل بنا دیا ہے، وہیں ماہرین بھی اب اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ موبائل فون کا حد سے زیادہ استعمال، بالخصوص بچوں اور نوجوانوں میں ذہنی مسائل اور سماجی تنہائی پیدا کر رہا ہے۔ اسی وجہ سے اب موبائل فون کی لت کو ایک سنجیدہ سماجی مسئلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔