ملالہ یوسف زئی کا اپنی نئی کتاب کے اجرا کا اعلان
ملالہ یوسف زئی کا اپنی نئی کتاب کے اجرا کا اعلان
(نیوز ڈیسک)نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب "Finding My Way” کے رواں برس اکتوبر میں اجراء کا اعلان کر دیا
اس بات کا اعلان ملالہ یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پوسٹ میں کیا۔
ملالہ نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ میری نئی کتاب ‘Finding My Way’ ایک بکھری ہوئی، سچائی اور بعض اوقات تکلیف دہ حد تک مزاحیہ یادداشت پر مبنی ہے۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ نے مزید بتایا کہ یہ کتاب دوستی، پہلی محبت، ذہنی صحت اور خود کو تلاش کرنے کی میری اپنی کہانی ہے۔
ملالہ نے مزید کہا کہ پندرہ سال کی عمر میں دنیا میرا نام جانتی تھی لیکن حقیقت میں کوئی مجھے نہیں جانتا تھا۔ یہ وہ کہانی نہیں جو آپ سمجھتے ہیں، بلکہ وہ ہے جو میں برسوں سے سنانا چاہتی تھی۔
یاد رہے کہ ملالہ سوات میں شدت پسندوں کے قبضے کے دوران طالبات پر اسکول کی بندش کے حوالے سے عالمی نشریاتی ادارے کو خطوط کے ذریعے آگاہ کیا کرتی تھیں۔
