ہسپتال کی تعمیر 3 شفٹوں میں مکمل کی جائے: مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مرکزی داخلی ہال، ریڈیالوجی، میموگرافی سوئٹ اور سی ٹی سکین روم کا معائنہ کیا۔…

