پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈائٹز کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور ویسٹ انڈیز میں قومی ویمنز اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
سائنس دانوں نے ایک ہی مشروم میں موت اور نشہ دریافت کر لیا!
شین ڈائٹز اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ 51 سالہ شین ڈائٹز بنگلا دیش اور نیدرلینڈز کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے ساتھ بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر شین ڈائٹز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان کی کرکٹ کی شاندار تاریخ ہے اور وہ قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
شین ڈائٹز کا کہنا تھا کہ 2028 میں پاکستان میں ہونے والے ہوم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو خوشیاں دینا ان کا ہدف ہے، تاہم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔



