Gas Leakage Web ad 1

محمدرضوان سے میلبرن رینیگیڈزمینجمنٹ نے معافی مانگ لی

محمدرضوان سے میلبرن رینیگیڈزمینجمنٹ نے معافی مانگ لی

0

میلبرن رینیگیڈز کی ٹیم مینجمنٹ نے محمد رضوان سے ریٹائرڈ آؤٹ فیصلے پر معافی مانگی

Gas Leakage Web ad 2

بگ بیش لیگ کے دوران محمد رضوان کو "ریٹائرڈ آؤٹ” کرنے کے متنازعہ فیصلے کے بعد، میلبرن رینیگیڈز کی ٹیم مینجمنٹ نے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز سے معافی مانگ لی ہے۔

سماجی کارکنوں کا ایپل اور گوگل سے ایکس سے متعلق بڑا مطالبہ!

ذرائع کے مطابق، کپتان وِل سدرلینڈ اور کوچ نے رضوان سے براہ راست معذرت کی۔ کپتان نے کہا، "میچ سنسنی خیز مراحل میں تھا، اپنے رویے پر میں شرمندہ ہوں۔ آپ اچھے کھلاڑی ہیں اور لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں۔”

یہ معذرت اس وقت سامنے آئی جب رضوان نے ٹیم انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ میچ کے دوران اسٹرائیک ریٹ کم ہونے پر رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرکے میدان سے واپس بلایا گیا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین اور کھیل کے مبصرین نے ٹیم انتظامیہ کی سخت تنقید کی تھی۔

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے معافی کو تنازعے کے حل کی طرف ایک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.