پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کی فروخت کے لیے باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی نے ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس حاصل کرنے کے لیے خواہشمند پارٹیز کو بڈز جمع کرانے کی دعوت دی ہے۔
ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق جو بڈرز تکنیکی طور پر کوالیفائی کریں گے، صرف وہی اگلے مرحلے میں داخل ہونے کے اہل ہوں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں حیدر آباد اور سیالکوٹ فروخت کی ہیں۔ اس توسیع کے بعد پی ایس ایل 11 میں ٹیموں کی مجموعی تعداد 8 ہو جائے گی۔