نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ،کراچی سٹی ایف سی جیت گیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا فائنل کراچی سٹی ایف سی نے 4-0 سے جیت لیا۔

فائنل مقابلہ لیگیسی ایف سی اور کراچی سٹی ایف سی کے مابین ہوا۔
پہلے ہاف میں کراچی سٹی ایف سی کو لیگیسی ایف سی پر 2-0 کی برتری حاصل تھی۔
کراچی سٹی کی جانب سے پہلا گول رامین فرید نے 14ویں منٹ میں کیا۔
کراچی سٹی کی جانب سے دوسرا گول سارہ نے 28 ویں منٹ میں کیا۔
کراچی سٹی کی جانب سے تیسرا گول ذہمینا نے 52 ویں منٹ میں کیا۔
کراچی سٹی کی جانب سے چوتھا گول ذلفیا نے 75 ویں منٹ میں کیا۔
