بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی بیبی بمپ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ سیف علی خان کے ساتھ تیسری بار حمل سے ہیں۔
ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام تربت میں نوجوانوں کے روزگار سے متعلق سیمینار
اداکارہ کرینہ کپور خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہیں اور اس بار ان کی نئی تصاویر کی وجہ سے صارفین میں بحث چھڑ گئی ہے، جس میں ان کا بیبی بمپ واضح دکھائی دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے فوراً یہ قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ بہت جلد ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
تاہم، کرینہ کپور یا سیف علی خان کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران صارفین میں یہ کشمکش بھی پیدا ہو گئی ہے کہ آیا اداکارہ واقعی حمل سے ہیں، یا یہ کسی فلم کی شوٹنگ کا منظر ہے، یا پھر پبلسٹی اسٹنٹ کے لیے یہ فوٹوشوٹ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر (جے) ہیں۔ دونوں کا مؤقف ہے کہ وہ ایک دوسرے کے کیریئر کی حمایت کرتے ہوئے خاندان کو ترجیح دیتے ہیں۔