پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک اہم پیغام دیا ہے کہ لڑکوں کو ہمیشہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔
بہتر مستقبل کی تلاش میں گزشتہ سال ریکارڈ تعداد میں ڈاکٹرز پاکستان چھوڑ گئے: سروے
ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ اپنے آپ پر اتنا یقین رکھیں جتنا آپ اس شخص پر کرتے تھے جو کہتا تھا کہ وہ 14 گھنٹے مصروف ہے، یا یقین کریں جیسا آپ نے اس پر یقین کیا کہ وہ اپنے خاندان کو منانے جا رہا ہے۔
ویڈیو میں ہانیہ عامر ماڈرن لباس میں خوشگوار انداز میں نظر آئیں، اور پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے کہا کہ یہ مفت کا گیان ہے۔
یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا، اور مداحوں نے اسے مثبت انداز میں سراہا، جبکہ کچھ صارفین نے اپنے مختلف نقطۂ نظر بھی پیش کیے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اکثر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس اور ویڈیوز کے ذریعے نوجوان خواتین کو اپنے تجربات اور عملی مشورے شیئر کرتی رہتی ہیں۔