رابی پیرزادہ کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار

رابی پیرزادہ کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار

0

گلوکارہ رابی پیرزادہ کے ساتھ ڈیفنس میں ہراساں کیے جانے کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان

ڈیفنس سی پولیس کے مطابق گلوکارہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ واقعہ گزشتہ روز ڈیفنس فیز 7 میں پیش آیا، جہاں ایک کار میں سوار شخص نے رابی پیرزادہ اور ان کے ڈرائیور کو ہراساں کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے بدتمیزی کے ساتھ تشدد بھی کیا، جبکہ مزاحمت پر ڈرائیور کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایف آئی آر میں درج حقائق کے مطابق ملزم کے رویے نے صورتحال کشیدہ کر دی، جس کے بعد متاثرہ فریق نے پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور معاملے کی تفتیش جاری ہے تاکہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.