sui northern 1

مائیکرو سافٹ کے اے آئی شعبے کے سربراہ کی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں حیران کن پیشگوئی

مائیکرو سافٹ کے اے آئی شعبے کے سربراہ کی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں حیران کن پیشگوئی

0
Social Wallet protection 2

مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی تیزی سے ہماری روزمرہ زندگیوں کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔ مائیکروسافٹ اے آئی کے چیف ایگزیکٹو مصطفیٰ سلیمان نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ہر شخص کا اپنا ایک ذاتی اے آئی ساتھی ہوگا۔

sui northern 2

سعودی عرب: اعضا عطیہ کرنیوالے 200 افراد کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان

سلیمان کا کہنا ہے کہ یہ اے آئی ساتھی افراد کے بارے میں گہری معلومات رکھے گا، ان کی ترجیحات سمجھے گا اور ان کی روزمرہ کی زندگیوں میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ ساتھی دیکھنے، سننے اور صارف کے جذبات کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

ان کے مطابق، یہ اے آئی ساتھی صارف کے عزائم اور سیاق و سباق کو سمجھے گا اور ایک ایسے قریبی دوست کی طرح کام کرے گا جو زندگی کے چیلنجوں میں مدد فراہم کرے گا۔ مصطفیٰ سلیمان نے مائیکروسافٹ میں شمولیت سے قبل ایک جذباتی ذہانت سے لیس چیٹ بوٹ "پائی” بنانے والی کمپنی کی بنیاد رکھی تھی، جو اب ان کی پیشگوئی کی تصدیق کرتی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی مستقبل قریب میں انسانوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے انداز میں انقلابی تبدیلی لائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.