Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں سی ڈی اے کا خواتین کیلئے پنک الیکٹرک بس متعارف کرانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے خواتین کی سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے پنک الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سی ڈی اے حکام کے مطابق پنک الیکٹرک بسیں صرف ورکنگ ویمن، طالبات اور بزرگ خواتین کے لیے مختص ہوں گی، تاکہ انہیں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
انڈونیشیا میں بچوں کی اژدھے پر جھولا جھولنے کی ویڈیو وائرل، دیکھنے والے حیران
حکام نے بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے 10 مختلف روٹس پر 30 پنک الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ خواتین کے لیے خصوصی طور پر مختص ان بسوں کی سروس سے ان کی سفری مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت الیکٹرک بسوں کے ذریعے روزانہ تقریباً سوا لاکھ مسافر سفر کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.