لاہور(نیوزڈیسک)سالانہ بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے 2 ہزار سے زائد سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستان پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ(ای ٹی پی بی)کے عہدیداران کے ایک وفد نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
ای ٹی پی بی ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن نے 2 ہزارسکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیںجن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
خواتین یاتریوں کو خواتین پولیس اہلکاروں کی خصوصی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
یاتریوں کی سیکیورٹی کے لیے ریلوے کے پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ہر ریلوے اسٹیشن خصوصا واہگہ، لاہور، حسن ابدال اور ننکانہ صاحب پر خصوصی کمانڈوز اور اسنائپرز بھی تعینات ہیں۔