انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اپنے فیصلے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ سزا یافتہ ملزمان حسن محمد، سلمان خان اور محمد دانش کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، الیکٹرک ڈیٹونیٹر، سیفٹی وائرز، سات سلنڈر، نٹ، بولٹس، بال بیرنگ، کیلیں اور بغیر لائسنس تیس بور پستول برآمد کیے گئے۔
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
حکم نامے کے مطابق دورانِ پراسیکیوشن ملزمان کے قبضے سے کالعدم تنظیم طالبان کے جھنڈے، جعلی شناختی کارڈز، مختلف نقشے اور ایسے کارڈ بھی برآمد ہوئے جن کی مدد سے وہ خود کو خیبرپختونخوا پولیس کے افسران ظاہر کرتے تھے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والا دھماکا خیز مواد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان کا مقصد نقصان پہنچانا تھا۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے کالعدم تنظیم سے اپنے روابط کا اعتراف بھی کیا، تاہم وہ اپنے خلاف غلط نامزد کیے جانے کے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہے۔
یاد رہے کہ تینوں ملزمان کو رواں سال اپریل میں خفیہ اطلاع پر اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں مویشی منڈی کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔