سیالکوٹ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ انہوں نے کبھی راولاکوٹ کے عوام کے کشمیری ہونے کا انکار کیا ہو۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کے دن بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج رہے ہیں۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ مہاجرین کی نشستوں کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیا جائے گا کیونکہ کشمیری مہاجرین ہی کشمیر کے اصل وارث ہیں۔
محض 38 ماہ میں تعمیر ہویوالا دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن کس ملک میں واقع ہے؟
ایکشن کمیٹی کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی علاقے میں خون خرابہ پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات پہلے ہی قبول کیے جا چکے تھے اور انہیں چو بیس سے پچیس ارب روپے بھی فراہم کیے گئے تھے، تاہم ایکشن کمیٹی کے کردار کو مشکوک قرار دیتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ فارن فنڈنگ پر چل رہی ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے خطاب کے اختتام پر اس امید کا اظہار بھی کیا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اپنی حکومت تشکیل دے گی۔