پاکستانتازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف:پاکستان تمام مشکلات کے باوجود اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر کے رہے گا

اسلام آباد:(ویب رپورٹر/مدثر چوہدری), وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام مشکلات کے باوجود اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا،آج بنگلہ دیش کی ایکسپورٹ ہم سے زیادہ ہے،بنگلہ دیش کو کسی صورت پاکستان سے الگ نہں ہونا چاہیے تھا،ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے پولیس سروس آف پاکستان کے 48 ویں ایس ٹی بی بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں کہا کہ وزیر خزانہ روپے کی قدر کو کنٹرول کیا ہے۔

اگر ہم نے اپنا حق ادا نہ کیا تو آنے والے نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔سیلاب متاثرین کو خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ہسپتال کے تحفے والے پراجیکٹ کی ایک اینٹ تو درکنار پروسیجر بھی آگے نہ بڑھا سکے،سعودی وفد سے ہم نے تاخیر پر معذرت کی اور دو روز مانگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے،یقین دلاتا ہوں کہ پولیس کی جانب سے دی گئیں قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

پنجاب کا سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ رول ماڈل ہے۔پنجاب کی فرانزک لیب بھی مثالی ہے،جبکہ اسلام آباد میں بھی فرانزک لیب ہونی چاہیے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد بری نیت لیکر آنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کا جھوٹ اور فراڈ عوام کو پتا چلا،عوام کو جھوٹ اور فراڈ بیانیہ گھول کے پلایا جارہا تھا۔

آرمی آفیسرز سمیت کسی بھی محکمے جن پر تنقید اور الزامات ہوں وہ اپنا مؤقف پیش کرسکتے ہیں اور جب بھی ضرورت پڑے فوجی افسران کو ایسی آگاہی عوام کو دینی چاہیے۔ ارشد شریف سے متعلق سارے معاملات انکوائری کمیشن کے سپرد کردیے ہیں اور بہت ساری چیزیں سامنے آ گئی ہیں لیکن میں وہ ابھی نہیں بتا سکتا۔کمیشن کی رپورٹ وزارت داخلہ کے پاس جمع ہو گی۔انکا کہنا تھا کہ جتھا کلچر فروغ پائے گا تو پھر کہاں کی جمہوریت اور کہاں کی ریاست؟کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا،بری نیت سے آنے والوں کے ساتھ بہت سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button