اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی اجلاس اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا ،ارکان قومی اسمبلی کی آمد شروع ہوگئی۔

تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج 10 بجے طلب کیا گیا تھا ، اجلاس کے پیش نظر ڈی چوک خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا، ڈی چوک گیٹ بند کر دیئے گئے ڈی چوک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔
اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف لیں گے 16 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے حلف کے بعد تمام ارکان رجسٹر پر دستخط بھی کریں گے ،قومی اسمبلی میں پہلے مرحلہ کی تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ،اگلے مرحلے میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے ایوان کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، دونوں عہدوں کیلئے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی دن 12 بجے سے پہلے جمع کروا سکیں گے۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن یکم مارچ بروز جمعہ کو ہوگا، وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 3 مارچ کو جمع ہوں گے جبکہ چار مارچ کو وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا ۔


