اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے بعد مجموعی ماحول میں بہتری دکھائی دے رہی ہے اور ان کے اندازے کے مطابق مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا امکان اب بھی موجود ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد کوئی منفی پہلو سامنے نہیں آیا بلکہ صورتحال میں مثبت پیش رفت نظر آرہی ہے۔
میڈیکل میں ایم ایس، پی ایچ ڈی پروگرام اب پی ایم ڈی سی نہیں، ایچ ای سی آفر کرے گی، چیئرمین ایچ ای سی
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں امن مذاکرات کے بعد فضا پہلے سے بہتر ہو گئی ہے اور دوبارہ مذاکرات ہونے کا امکان برقرار ہے، جبکہ اس حوالے سے اطمینان کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگلی نشست تک ان شاء اللہ کسی نہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے، اور اللہ تعالیٰ پاکستان پر خاص مہربان ہے جبکہ بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔