Gas Leakage Web ad 1

کراچی میں دہشتگردی کیلئے گروہ منظم کرنے والا دہشتگرد گرفتار

0

کراچی میں دہشتگردی کے لیے گروہ منظم کرنے والے دہشتگرد کو رینجرز نے گرفتار کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی نے سائٹ ایریا میں کارروائی کر کے مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کیا۔ گرفتار دہشتگرد نور عالم عرف وفادار کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

گرفتار دہشتگرد 2014ء میں فتنہ الخوارج کے مفتی نور ولی کے گروہ میں شامل ہوا تھا۔

دہشتگرد جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے میں بھی ملوث ہے۔

گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2021 میں ساتھیوں کے ہمراہ لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، اس کارروائی میں لیویز کے 6 جوانوں کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں 2 ساتھی ہلاک ہوگئے تھے۔

دہشتگرد نے وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے روٹ پر متعدد آئی ای ڈیز لگانے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے اور کچھ عرصے سے کراچی میں روپوش تھا اور شہر میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے اپنا گروہ منظم کر رہا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.