Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے اپنی دیرینہ مثبت روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سفارتی کوششیں سرانجام دیں: رضوان سعید شیخ

0

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے معروف پروگرام "میٹ دا پریس” میں گفتگو کرتے ہوئے پاک ایران تنازع، حالیہ جنگ بندی اور اسلام آباد میں جاری مذاکراتی عمل پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر سفارتی کوششیں مسلسل جاری تھیں۔ ان کے مطابق پاکستان نے اپنی دیرینہ مثبت روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ان سفارتی کوششوں میں فعال کردار ادا کیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان , اب قیمتیں کیا ؟ جانئے

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ اس سفارت کاری کے عمل میں پاکستان کو سعودی عرب، مصر، ترکیہ اور دیگر شراکت داروں کی حمایت اور معاونت بھی حاصل رہی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں شروع ہونے والے مذاکراتی عمل میں فریقین کی جانب سے تعمیری جذبہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے معاملات کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اس پورے عمل میں بنیادی طور پر ایک سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

سفیر پاکستان نے واضح کیا کہ تصفیہ طلب معاملات کے حل کی ذمہ داری متعلقہ فریقین پر عائد ہوتی ہے، تاہم پاکستان اور عالمی برادری اس مسئلے کے حل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں سفارت کاری کو بھرپور موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.