اسلام آباد ایران نے مذاکرات کے لیے ایک بڑا اور اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد روانہ کیا ہے، جسے ماہرین اس بات کا واضح اشارہ قرار دے رہے ہیں کہ تہران ان بات چیت کو غیر معمولی سنجیدگی سے لے رہا ہے۔
گلگت بلتستان کابینہ کا اہم اجلاس: 30 کروڑ ایمرجنسی فنڈ، 600 نئی پولیس اسامیاں منظور
اس وفد میں محمد باقر قالیباف، عباس عراقچی، علی اکبر احمدیان، علی باقری کنی اور عبدالناصر ہمتی جیسی اہم شخصیات شامل ہیں، جو ایران کی قیادت کے مختلف شعبوں، بشمول سیکیورٹی، خارجہ پالیسی اور معیشت، کی نمائندگی کرتی ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مختلف اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام کی شمولیت اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایران ایک جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت ان مذاکرات میں شریک ہو رہا ہے۔ اس سے یہ تاثر بھی ملتا ہے کہ یہ ملاقاتیں محض رسمی نوعیت کی نہیں بلکہ ان میں خطے کی صورتحال اور ممکنہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وفد اپنے دورے کے دوران متعدد اہم ملاقاتیں کرے گا، اور یہ مذاکرات کسی ایک محدود نشست تک محدود نہیں رہیں گے۔