Gas Leakage Web ad 1

پیٹرول پمپ ڈیلرز نے ایک بار پھر پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی

0

اسلام آباد: پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کے مارجن میں انوائس قیمت کے حساب سے آٹھ فیصد تک اضافہ کیا جائے۔ ان کے مطابق موجودہ مارجن شدید معاشی دباؤ کے باعث ناقابل عمل ہو چکا ہے اور بڑھتی ہوئی پیٹرولیم قیمتوں، مہنگائی اور کاروباری اخراجات میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے موجودہ حالات میں کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران کے سعودیہ پرحملے غیر ضروری کشیدگی ہیں، یہ حملے تنازع کےحل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچارہے ہیں: کورکمانڈرز کانفرنس

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ کے اثرات کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پہلے سے کم مارجن کو مزید متاثر کر گیا ہے، جس کی وجہ سے پمپ مالکان کے لیے کاروبار چلانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ حکومت نے اگر ان کے مطالبے پر توجہ نہ دی تو ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے کیونکہ پیٹرول پمپس بند ہو جائیں گے۔

یہ بیان پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان، آل پاکستان پیٹرولیم اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہمایوں خان، گل نواز، انعام الحق، اختر نواز خان، راجہ وسیم، عرفان الہی اور دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دیا گیا۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ او ایم سیز کو فائدہ پہنچا، لیکن کسی ڈیلر کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ عالمی مارکیٹ کے اثرات اور حکومت کی حالیہ قیمتوں میں تبدیلی نے پہلے سے کم مارجن کو مزید متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے پمپ مالکان کے لیے کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی، آپریشنل اخراجات میں تقریباً 300 فیصد اضافہ، سرمایہ کاری اور فنانسنگ لاگت میں نمایاں اضافہ، اور کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشنز و سروس چارجز میں اضافے نے مالی دباؤ کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ای سی سی پہلے ہی مارجن میں اضافے کی منظوری دے چکی ہے، تاہم اس پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ ان کا کاروبار تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور مطالبہ ہے کہ کمیشن فیصدی بنیاد پر طے کیا جائے، تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے مطابق کمیشن بھی بڑھایا یا کم کیا جا سکے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ فکسڈ کمیشن کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 500 روپے تک جانے کے باوجود کمیشن میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا، جس سے کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا ہے اور پمپ بند ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر مارجن میں 8 فیصد اضافہ نہ کیا گیا تو موجودہ حالات میں پمپ مالکان پمپس چلانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری اقدامات کرے، بصورت دیگر ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.