Gas Leakage Web ad 1

نوشہرہ میں ریجنل پولیس آفیسر کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں اور عوامی شمولیت پر زور، امن و امان کے قیام کی یقین دہانی

0

عوامی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر افسر اور جوان اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔ اچھی کارکردگی کے حامل افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور اپنی نیک نامی اور بہترین رویے سے پولیس کے وقار میں اضافہ کریں۔ تمام تر تعیناتیاں خالص میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی جائیں گی۔

Gas Leakage Web ad 2

قومی ادارہ صحت کی کانگو بخار سے متعلق ایڈوائزری جاری

ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ربنواز خان نے اپنے دورے کے دوران نوشہرہ میں نیو ڈی پی او کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقدہ کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں ضلع پولیس سربراہ احمد شاہ، ایس پی انویسٹی گیشن شاہ اسد خان، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ٹریفک سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے ضلع میں جرائم کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کرائم کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔

ریجنل پولیس آفیسر نے اجلاس کے دوران قتل، اقدام قتل، راہزنی اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے جدید حکمت عملی اپنائی جائے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے پبلک لیزان کونسل کے ممبران کو فعال بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی شمولیت کے بغیر پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ اس کے ساتھ کرایہ دار ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد، ہوائی فائرنگ کے سدباب اور معاشرتی تنازعات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

ریجنل پولیس آفیسر نے عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات ہی جرائم کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون کی بالادستی، عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ دیانتداری کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے ایک پُرامن اور محفوظ معاشرے کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.