Karachi کی مقامی عدالت نے جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دائر کیس میں Sui Southern Gas Company کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے مدعی کو ایک ماہ کے اندر 3 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
وہ آسان ورزش جس سے گھٹنوں کی تکلیف کو خود سے دور رکھنا ممکن
مقامی عدالت میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ Orangi Town کی ملت کالونی میں 2022 میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں درخواست گزار کے والدین جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد شکایات کے باوجود گیس لائن کی مرمت نہیں کی گئی تھی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد کمپنی کو غفلت کا مرتکب قرار دیا اور حکم دیا کہ 3 کروڑ روپے ہرجانہ ایک ماہ کے اندر ادا کیا جائے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کمپنی کے گواہ نے درخواست گزار کی جانب سے پیش کردہ گیس بل کو درست تسلیم کیا، اور یہ ثابت ہوا کہ گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جبکہ کمپنی اس کی روک تھام میں ناکام رہی۔
عدالت نے مزید کہا کہ گیس کی ترسیل کرنے والا ادارہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کا ذمہ دار ہوتا ہے اور اس ذمہ داری میں ناکامی پر اسے جوابدہ ہونا پڑتا ہے۔