Gas Leakage Web ad 1

نواز شریف، زرداری اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مِل بیٹھنے کی تجویز سامنے آ گئی

0

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور عمران خان سمیت تمام بڑی سیاسی قیادت ایک ساتھ بیٹھے۔

Gas Leakage Web ad 2

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ملک کی تمام بڑی سیاسی قیادت مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالے۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا سانحہ گیاری کے 14 سال مکمل ہونے پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت

انہوں نے کہا کہ ملک کا موجودہ نظام اب بیٹھ چکا ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، جبکہ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی حل ممکن نہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو توڑنے میں ناکامی کے بعد اب بات چیت کی طرف آنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتیں مل کر چار سے پانچ متفقہ نکات تیار کریں اور اس ایوان میں اتفاق رائے کے بعد مشترکہ قومی حکومت قائم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص کی پالیسیوں سے پوری دنیا خطرے میں پڑ سکتی ہے، اس لیے پاکستان کو اپنے ملک اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے دو صوبوں میں اس وقت صورتحال انتہائی خراب ہے اور مشترکہ سوچ اور متفقہ نکات کے ذریعے ہی ملک کو درپیش مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.